کورونا سے ایک اور اہلکار جاں بحق، تعداد 6 ہوگئی

کورونا سے ایک اور اہلکار جاں بحق، تعداد 6 ہوگئی

  

کراچی(کرائم رپورٹر)کورونا وائرس سے کراچی پولیس کے ایک اور اہلکار کی موت واقع ہوگئی ہے، جس کے بعد اس عالمی وبا سے جاں بحق پولیس اہلکاروں کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔ترجمان کراچی پولیس کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل عبدالعزیز ڈی ایس پی رسالہ کے ڈرائیور کے طور پر ڈیوٹی پرمامور تھے، ان کا 6 مئی کو کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔پولیس ترجمان کے مطابق عبدالعزیز کو ایس آئی یو ٹی میں داخل کرایا گیا تھا جہاں وہ جمعرات کی دوپہر انتقال کر گئے۔دوسری جانب سندھ پولیس میں مزید 3 اہلکاروں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں کورونا سے متاثر ہ پولیس اہلکاروں کی تعداد 173 تک جاپہنچی ہے۔پولیس کے 32 اہلکار کورونا وائرس سے صحت یاب ہو کر گھروں کو لوٹ چکے ہیں، جبکہ 135 پولیس افسران اور اہلکار اس وائرس کی وجہ سے آئسولیشن میں ہیں۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -