ہمیشہ یتامیٰ،بیوگان غرباء و دینی طلبہ کی کفالت کو ترجیح دی ہے، عبدالرحمن سلفی

      ہمیشہ یتامیٰ،بیوگان غرباء و دینی طلبہ کی کفالت کو ترجیح دی ہے، ...

  

کراچی (پ ر) جماعت غربا اہلحدیث کراچی کے زیراہتمام مساجد اور جامعہ ستاریہ الاسلامیہ میں نائب امیر جماعت پروفیسر حافظ محمد سلفی' مولانا مفتی محمد انس مدنی' حافظ مفتی محمد صہیب شاہد' مولانا مفتی عبد الوکیل ناصر مولانا مفتی ڈاکٹر عامر عبداللہ محمد عبدالخالق فریدی' مولانا مفتی عبد الغفار سامی اور مولانا مفتی حافظ محمد نعیم راشد نے مولانا حافظ عبدالرحمن سلفی کی ہدایت پر تقوی و پرہیزگاری وباؤں اور بلاؤں سے بچنے کی احتیاطی تدابیر ماہ صیام کے آخری عشرے کی اہمیت و فضیلت صدقہ و خیرات کی قرآن و حدیث کی روشنی میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ اور پاک و ہند کے مسلمان جماعت غربا اہلحدیث پاکستان کی133 سالہ فلاحی و سماجی اور مذہبی سرگرمیوں سے واقف ہیں مولانا سلفی نے کہا کہ جماعت نے ہر قسم کے حالات میں یتامیٰ بیوگان غرباء و مساکین اور دینی طلبہ کی کفالت کو ترجیح دی ہے جبکہ حافظ مفتی محمد انس مدنی نے کہا کہ اہل ثروت اور جماعتی احباب کے تعاون سے ایمرجنسی بجٹ کے ذریعے جماعت کے تمام شعبہ جات کو چلایا جا رہا ہے مولانا مفتی ڈاکٹر عامر عبداللہ محمدی نے کہا کہ صدقہ الفطر کے لئے صاحب نصاب ہونا لازمی نہیں ہے بلکہ فیملی کا ہر ممبر صدقہ الفطر کی رقم مبلغ 120روپے نماز عید سے قبل ادا کرنے کا پابند ہے جبکہ جماعت کے مفتیان دین نے روزے کا ایک دن کا فدیہ200 طے کیا ہے۔مفتی محمد صہیب شاہد نے کہا کہ تمام مذہبی اور روحانی تحریکیں ماہ صیام میں اپنا سالانہ بجٹ ترتیب دیتی ہیں۔مولانا مفتی عبد الوکیل ناصر نے کہا کہ جماعت سالانہ بجٹ ترتیب دینے کے لیے اہل ثروت حضرات کی تعاون کی منتظر ہے انہوں نے کہا کہ اسلامی تحریکوں مدارس و مساجد کو چلانے والوں کی ممبر و محراب کی ہدایت اور ان کی مشاورت سے کاروباری حضرات کے کاروبار میں وسعت کے نئے دروازے کھلتے ہیں ہمیں چاہئے کہ انفرادی اور اجتماعی طور پر امیر محترم حافظ مولانا عبدالرحمن سلفی کی اپیل پر لبیک کہیں اور جماعت کے سالانہ بجٹ کو مضبوط سے مضبوط بنائیں تاکہ پورے سال یتیم بیوگان اور طلبہ کی کفالت کو ممکن بنایا جاسکے

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -