پاکستان طالب علم احمد محسن نے پال ہیم ایجوکیشن ایوارڈ حاصل کرلیا

پاکستان طالب علم احمد محسن نے پال ہیم ایجوکیشن ایوارڈ حاصل کرلیا

  

کراچی (پ ر) پاکستان کے ہونہار طالب علم احمد محسن نے برطانیہ کے لنکوئن اِن سوسائٹی سے پال ہیم ایجوکیشن ایوارڈ حاصل کرکے پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کردیا، اس سال وہ یہ ایوارڈ حاصل کرنے والے دنیا بھر سے واحد طالب علم ہیں، انھیں ہنر، صلاحیتوں اور قابلیت کی بنیاد پر پال ہیم ایجوکیشن ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ احمد محسن ایوارڈ کی رقم سے آکسفورڈ یونیورسٹی میں انسانی حقوق کے قوانین پر پوسٹ گریجویٹ کی سطح پر تعلیم حاصل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، احمد محسن پاکستان کے نامور صوفی اسکالر شیخ محمد محسن منور یوسفی کے ہونہار فرزند ہیں، احمد محسن برطانیہ کے یونیورسٹی آف لیور پول سے بیچلرآف لاء یونیورسٹی کالج لندن سے ماسٹر آف لاء اور بی پی پی یونیورسٹی سے بار ایٹ لاء کی ڈگری اعلیٰ اعزازات کے ساتھ حاصل کرچکے ہیں، لندن میں مختلف سطح پر قانون کی اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے دوران احمد محسن کی ا علیٰ ذہانت اور انتہائی قابلیت کا اعتراف کیا جاچکا ہے*

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -