میرپورخاص، فوڈ ڈپارٹمنٹ کے چھاپے، چالیس ہزار گندم کی بوریاں برآمد

  میرپورخاص، فوڈ ڈپارٹمنٹ کے چھاپے، چالیس ہزار گندم کی بوریاں برآمد

  

میرپورخاص (بیورورپورٹ) ڈپٹی کمشنر میرپورخاص زاہد حسین میمن، اسسٹنٹ کمشنر تعلقہ حسین بخش مری اور فوڈ ڈپارٹمنٹ کے افسران نے شہرمیں میمن فلور مل اور دیگر پرائیویٹ گوداموں پر چھاپے مار کر تقریباً چالیس ہزار گندم کی بوریاں برآمد کرلیں جوکہ ذخیرہ کی گئیں تھیں، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کو خفیہ اطلاع ملی جس پر انہوں نے ٹیم بنا کر میمن فلور مل پر چھاپہ مارا اور گودام میں تقریباً تیس ہزار گندم کی بوریاں برآمد کیں جو کہ ذخیرہ کی گئیں تھیں علاوہ ازیں انہوں نے مختلف گوداموں پر چھاپے مار کرمزید دس ہزار گندم کی بوریاں برآمد کیں،اس موقع پر انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چیف سیکریٹری کی احکامات کے ساتھ فوڈ ڈپارٹمنٹ اہلکاروں کو ہدایت کی تھی کہ وہ فلور مل اور چکی والوں کے گوداموں پر نظر رکھیں اور چھاپے مار کر گندم کی بوریاں برآمد کرکے ساڑھے تین لاکھ بوریوں کی خریداری کا حدف حاصل کریں مگر بدقسمتی سے اہلکار ذخیرہ اندازوں سے مل گئے تھے اس لیے انہیں خود نکلنا پڑا، میمن فلور مل سے تیس ہزار اور دیگر گوداموں سے دس ہزار گندم کی بوریاں برآمد کرکے ساڑھے تین لاکھ گندم کے ٹارگیٹ کو پورا کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ گندم اوردیگر اجناس کی ذخیرہ اندوزی برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت بھی خفیہ گوداموں میں گندم کی بوریاں رکھی ہوئی ہیں اور جلد ہی وہاں چھاپے مار کر گندم کی بوریاں برآمد کرکے خریداری کا ٹارگٹ حاصل کریں گے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -