کے ایس بی ایل نے مبشر حمید کو ریکٹر مقرر کردیا

    کے ایس بی ایل نے مبشر حمید کو ریکٹر مقرر کردیا

  

کراچی (پ ر) کراچی سکول آف بزنس اینڈ لیڈرشپ (KSBL) کے بورڈ نے مبشر حمید کو ریکٹر کے طورپر مقرر کیا ہے۔ کے ایس بی ایل(KSBL) کے ریکٹر کی ذمہ داری کے علاوہ مسٹر حمید کراچی ایجوکیشن انی شیئٹیو (KEI) کے سی ای او کے طورپر بھی خدمات سرانجام دیں گے۔ کے ای آئی (KEI)، کے ایس بی ایل ( KSBL)کا سپانسرنگ اور فنڈ ریزنگ ادارہ ہے جہاں سپانسر ڈائریکٹر پاکستان کے نمایاں صنعتی اور مالیاتی گروپوں کی نمائندگی کرتے ہیں۔مبشر حمید نے کہا ”KSBL نے پاکستان میں بزنس لیڈرشپ کیلئے نمایاں ادارہ بننے کے بامقصد سفر کا آغاز کیا ہے اور ہمارا مقصد ایسے لیڈرز تیارکرنا ہے جو تسلسل کے ساتھ فیصلہ سازی، علم اور انسانیت کے ذریعے معاشرے میں معنی خیز کردار ادا کرسکیں۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -