17 تا 22 مئی کو متعدل ہیٹ ویو ہو سکتا ہے، محکمہ موسمیات

17 تا 22 مئی کو متعدل ہیٹ ویو ہو سکتا ہے، محکمہ موسمیات

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز نے کراچی میں ایک اور معتدل درجے کی ہیٹ ویو کا خدشہ ظاہر کردیا، جس کے بعد ہیٹ ویو ارلی وارننگ سینٹر کی جانب سے ہیٹ ویو الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز کے مطابق شہر قائد 17 تا 22 مئی معتدل ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہ سکتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ہیٹ ویو کے دوران دن میں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق دن کے اوقات میں سمندری ہوائیں معطل رہ سکتی ہیں، جبکہ شمال مغربی اور مغربی علاقوں سے گرم اور خشک ہوائیں چلیں گی۔انہوں نے مزید بتایا کہ معتدل ہیٹ ویو میں شام میں سمندری ہوائیں بحال ہوسکتی ہیں۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -