کورونا لاک ڈاؤن، جلسے جلوسوں پر پابندی، حضرت علی ؓ کی شہادت پر مرکزی جلوس برآمد

      کورونا لاک ڈاؤن، جلسے جلوسوں پر پابندی، حضرت علی ؓ کی شہادت پر مرکزی ...

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملک بھر میں جاری کورونا لاک ڈاؤن کے باعث جلسے جلوسوں پر پابندی کے باوجود ملک کے دوسرے شہروں کی طرح کراچی میں امیرالمومنین حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے یوم شہادت کے موقع پرمرکزی جلوس عزا نشترپارک سے برآمد ہوا جومقررہ روایتی راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیہ ایرانیان کھارادر پہنچ کر اختتام پزیر ہوگیا۔جلوس سے قبل مرکزی مجلس عزا کا انعقاد نشترپارک میں کیا گیا،علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے خطاب کیا،مجلس میں حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی تعلیمات، شہادت اور زندگی پر روشنی ڈالی گئی،اسکاوٹس گروپ اور انتظامیہ کی جانب سے عزاداروں میں ماسک، دستانے تقسیم کیے گیے، شرکا مرکزی مجلس و جلوس عزا کیلئے ہینڈ سینٹائزر کا بھی انتظام کیا گیا تھا۔ مجلس و جلوس کیلئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے نشترپارک اور جلوس کے روٹ کو کلیئر کیا، مرکزی مجلس عزا کے اختتام پر یوم علی کا مرکزی جلوس نشترپارک سے برآمد ہوا، جلوس میں علم، تابوت، شبیہ ذوالجناح کی زیارات بھی موجود تھیں کراچی میں یوم علی روایتی مذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا اور مرکزی جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا نمازجمعہ سے قبل حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ کھارادر پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔ قبل ازیں پولیس نے ایم اے جناح کی مرکزی شاہراہ سے منسلک صدر اورجلوس کے روٹ پرسیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے کنٹینرزلگا کربند کردیا تھا

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -