حیدرآباد، کورونا کے مزید4افراد دم توڑ گئے
حیدرآباد(بیورورپورٹ)سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس میں مبتلا ہو کر مزید 4 افراد دم توڑ گئے۔جس کے بعد حیدرآباد میں کورونا وائرس میں انتقال کر جانے والوں کی تعداد 18 ہوگئی ہے۔حیدرآباد میں کورونا وائرس کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کیدوران کورونا وائرس کے مزید 4 افراد نے دم توڑ دیا جن میں سے ایک خاتون کا انتقال گھر میں ہوا جو گھر میں آئسولیٹ تھیں۔ڈپٹی کمشنر حیدرآباد فواد سومرو نے بتایا کہ حیدرآباد میں کورونا وائرس سے انتقال کر جانے والوں کی تعداد 18 ہوگئی ہے۔دوسری جانب ہلال احمر اسپتال کے عملے کے 7 افراد کے ٹیسٹ لیے گئے ہیں۔