غلام مرتضی بلوچ بھی کرونا وائرس سے متاثر

  غلام مرتضی بلوچ بھی کرونا وائرس سے متاثر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت کے وزیر برائے کچی آبادی غلام مرتضی بلوچ کرونا وائرس سے متاثر ہوگئے۔وزیراعلی سندھ کے ضلع ملیر کے لیے نامزد فوکل پرسن برائے کرونا اور صوبائی وزیر کو دو دن قبل کرونا کی علامات ظاہر ہوئیں۔غلام مرتضی بلوچ نے کراچی کے نجی اسپتال میں کرونا کی تشخیص کا ٹیسٹ کروایا جس کی رپورٹ مثبت آئی۔مرتضی بلوچ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کرونا سے متاثر ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے خود کو گھر تک محدود کرلیا ہے اور وہ جلد صحت یاب ہونے کے بعد ایک بار پھر عوام میں خدمت کے لیے موجود ہوں گے۔رپورٹ کے مطابق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے غلام مرتضی بلوچ سے رابطہ کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔ وزیر اعلی سندھ نے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔

مزید :

صفحہ اول -