ٹرانسپورٹ ابھی نہیں کھول سکتے، سندھ حکومت کا انکار

ٹرانسپورٹ ابھی نہیں کھول سکتے، سندھ حکومت کا انکار

  

کراچی(آئی این پی)وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ نے صوبے میں ٹرانسپورٹ کھولنے سے انکار کردیا۔ جمعہ کوصوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ نے کہاکہ صوبے میں ٹرانسپورٹ ابھی نہیں کھول سکتے، وزیراعظم عمران خان نے صوبوں سے ٹرانسپورٹ کھولنے کی اپیل کی تھی۔انہوں نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ نہ کھولنے کی بڑی وجہ کیسز میں اضافہ ہے، ایس او پیز پر کوئی بھی عمل نہیں کررہا، وزیراعظم نے بھی اعتراف کیا کہ لوگ ایس او پیز پر عمل نہیں کررہے۔اویس شاہ نے کہا کہ ٹرانسپورٹ کھولنے سے متعلق قومی رابطہ کمیٹی میں بحث ہونی چاہئے تھی، وزیراعظم کے حکم کا احترام ہے مگر ٹرانسپورٹ نہیں کھول سکتے۔انہوں نے کہا کہ ایس او پی کے باوجود فیکٹری مالکان اور تاجروں سمیت کوئی بھی عمل نہیں کررہا، وزیراعظم مل کر کام کریں، صوبوں کو آپ کی مدد کی ضرورت ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کا کہنا تھا کہ پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے پرکوئی پیش رفت نہیں ہوئی، ایس او پیز کے تحت پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت دی جائے۔کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے ایس او پیز تیار کرنے کا وعدہ کیا تھا،پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے پرکوئی پیش رفت نہیں ہوئی،ایس او پیز کے تحت پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت دی جائے۔

سندھ حکومت

مزید :

صفحہ اول -