وزیراعظم سے سپیکر خیبر پختونخوا مشتاق احمد غنی کی ملاقات

  وزیراعظم سے سپیکر خیبر پختونخوا مشتاق احمد غنی کی ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹاف رپورٹر)سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی نے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے وزیراعظم آفس اسلام آباد میں ملاقات کی اس موقع پرمشتاق احمد غنی نے ابراہیمی ٹرسٹ پشاور کی جانب سے 50 لاکھ روپے کا چیک وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ کے لئے وزیراعظم کو پیش کیا۔ اس موقع پر اسپیکر خیبر پختونخوا نے وزیراعظم کو خیبر پختونخوا اسمبلی کی پبلک اکاونٹس کمیٹی کی سالانہ آڈٹ رپورٹ اور کارکردگی کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ مختلف محکموں پر آڈٹ پیراز کی مد میں اب تک 5 ارب روپے کی ریکوری ڈالی گئی ہے اور وزیر اعظم پاکستان کی کفایت شعاری مہم کے پیش نظر پچھلے مالی سال کے دوران کفایت شعاری مہم کے ذریعے خیبرپختونخوا اسمبلی کے مختلف اخراجات میں تقریبا 12 کروڑ روپے کی بچت کی گئی ہے۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے ابراہیمی ٹرسٹ کی جانب سے کورونا ریلیف فنڈ میں حصہ ڈالنے کو سراہا اور صوبہ خیبر پختونخوا میں سرکاری خزانے کی بچت کے حوالے سے اقدامات کی حوصلہ افزائی کی اور انہوں نے پبلک اکاؤنٹ کمیٹی کی کارکردگی کو بھی سراہا۔

مزید :

صفحہ اول -