منظوری کے بعد وبائی امراض ترمیمی ایکٹ نافذ ہوگیا ہے،مرتضی وہاب

منظوری کے بعد وبائی امراض ترمیمی ایکٹ نافذ ہوگیا ہے،مرتضی وہاب

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہاہے کہ گورنر سندھ کی منظوری کے بعد سندھ بھر میں وبائی امراض ترمیمی ایکٹ نافذ ہوگیا ہے اور اس کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے ہوں گے۔اپنے ویڈیوبیان میں سندھ حکومت کے ترجمان مرتضی وہاب نے سندھ حکومت کے کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے اقدامات سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ شہریوں، دکانداروں اور فیکٹری مالکان سمیت ہر فرد پر احتیاطی تدابیر پر عمل لازم ہے اور وبائی امراض ایکٹ کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے عائد ہوں گے۔بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ شہریوں سمیت تمام ادارے محکمہ داخلہ کے کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے تمام ایس او پیز پر عمل کریں، ایس او پی کی خلاف ورزی پر دس لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا۔انہوں نے کہاکہ قانون کا مقصد شہریوں میں احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کا شعور پیدا کرنا ہے، سندھ حکومت کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے سنجیدہ اقدامات لے رہی ہے۔ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ سماجی دوری، ماسک کا استعمال، کارخانوں و مارکیٹوں کی ایس او پیز پر اس قانون کا اطلاق ہونے کے ساتھ ساتھ اجتماعات، مذہبی و سماجی تقاریب، لاک ڈاون کی پابندیوں پر بھی اس کا اطلاق ہوگا۔

مزید :

صفحہ اول -