پاکستان میں کوروناکی صورتحال دنیاکے کافی ممالک سے بہترہے،اسدمجید

پاکستان میں کوروناکی صورتحال دنیاکے کافی ممالک سے بہترہے،اسدمجید
پاکستان میں کوروناکی صورتحال دنیاکے کافی ممالک سے بہترہے،اسدمجید

  

نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکا میں پاکستان کے سفیر اسد مجید نے کہاہے کہ پاکستان میں کوروناکی صورتحال دنیاکے کافی ممالک سے بہترہے،پاکستان نے کوروناوباسے نمٹنے کیلئے بروقت نیشنل ایکشن پلان ترتیب دیا،نیشنل ایکشن پلان کے تحت پاکستان میں وباکی روک تھام میں مددملی۔

تفصیلات کے مطابق امریکا میں پاکستان کے سفیرڈاکٹراسدمجیدخان نے ٹیلی مباحثے میں شرکت کی ،جس میں کوروناکی روک تھام کیلئے پاکستان کے اقدامات اورقیام امن کی کوششوں پرگفتگوہوئی۔

اسد مجید نے کہاکہ پاکستان میں کوروناکی صورتحال دنیاکے کافی ممالک سے بہترہے،پاکستان نے کوروناوباسے نمٹنے کیلئے بروقت نیشنل ایکشن پلان ترتیب دیا،پاکستانی سفیر نے کہاکہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت پاکستان میں وباکی روک تھام میں مددملی،انہوں نے کہاکہ پاکستان،امریکہ تعلقات میں گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران مثبت پیش رفت ہوئی۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -بین الاقوامی -