شاہد آفریدی نے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مشفیق الرحیم کابیٹ 20 ہزار ڈالرز میں خرید لیا

شاہد آفریدی نے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مشفیق الرحیم کابیٹ 20 ہزار ...
شاہد آفریدی نے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مشفیق الرحیم کابیٹ 20 ہزار ڈالرز میں خرید لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اوردنیائے کرکٹ کے عالمی شہرت یافتہ آلرائونڈر شاہد آفریدی نے بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مشفیق الرحیم کا بلا خرید لیا ہے۔


نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق انہوں نے مشفیق الرحیم کا بلا نیلامی میں مبلغ 20 ہزارامریکی ڈالرز کے عوض خریدا ہے۔بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مشفیق الرحیم نے اپنی اور بنگلا دیش کی پہلی ڈبل سنچری نیلام کئے جانے والے بلے سے بنائی تھی۔انہوں نے اپنا تاریخ ساز بلا کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کےلئے فنڈزاکٹھاکرنے کی غرض سے نیلام کیا تھا۔
سابق کپتان شاہد آفریدی نے اس موقع پر جاری کردہ اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ مشفیق آپ اپنے لوگوں کے لیے زبردست کام کر رہے ہیں اور ایسے کام حقیقی ہیروز ہی کرتے ہیں۔انہوں نے پیغام میں کہا ہے کہ ہم سب بہت مشکل وقت سے گزر رہے ہیں تو ایسے وقت میں ہمیں ایک دوسرے کی ضرورت ہوتی ہے۔شاہد آفریدی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بنگلہ دیش میں مجھے جو پیار ملا ہے وہ ہمیشہ یاد رہے گا۔

مزید :

اہم خبریں -کھیل -