موبائل فون پر دوستی تین بچوں کے باپ کی جان لے گئی

موبائل فون پر دوستی تین بچوں کے باپ کی جان لے گئی
موبائل فون پر دوستی تین بچوں کے باپ کی جان لے گئی

  

کراچی(ویب ڈیسک) شہر قائد میں موبائل فرینڈ شپ نے تین بچوں کے باپ کی جان لے لی۔ پولیس نے قتل کے مبینہ ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جو آپس میں سگے بھائی ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق بہن سے موبائل فون پر دوستی رکھنے کے جرم میں ملوث تین بچوں کے باپ کو بھائیوں نے اغوا کرکے قتل کردیا تھا۔پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے مقتول کو پہلے اغوا کیا اوراس کے بعد قتل کرکے نعش ملیر ندی میں پھینک دی تھی۔

حکام کے مطابق پولیس نے مقتول عمران کے قتل میں ملوث تینوں ملزمان کو گرفتار کرکے ان کی نشاندہی پر نعش ملیر ندی سے برآمد کرلی ہے۔ نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ملزمان میں سے وسیم نامی شخص کراچی پولیس کا اہلکار اورتھانہ کورنگی ٹاو¿ن میں تعینات ہے۔ابتدائی تفتیش میں پولیس کو معلوم ہوا ہے کہ مقتول عمران کی ملزمان کی بہن سے گزشتہ آٹھ سال سے دوستی تھی جب کہ وہ تین بچوں کا باپ اور پیشے کے اعتبار سے ہیئر ڈریسر تھا۔

چینل ذرائع کے مطابق مقتول کی برآمد ہونے والی نعش سے معلوم ہوتا ہے کہ قتل سے قبل اس پر تشدد کیا گیا تھا لیکن حتمی بات پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آنے کے بعد ہی معلوم ہو گی۔مقتول عمران کے اغوا کا مقدمہ تھانہ ڈیفنس پولیس سٹیشن میں درج کیا گیا تھا۔ پولیس اس ضمن میں مزید تفتیش و تحقیق کررہی ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -