کورونا کو جھوٹ قرار دینے والا مِصری کورونا سے جاں بحق

کورونا کو جھوٹ قرار دینے والا مِصری کورونا سے جاں بحق
کورونا کو جھوٹ قرار دینے والا مِصری کورونا سے جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قاہرہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)سیاحت کے شعبے سے وابستہ محمد واحدان نے چند ماہ قبل فیس بک پر اپنے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کورونا وائرس کچھ نہیں امریکا نے چین کی معیشت کو برباد کرنے کے لیے افواہ پھیلائی ہے. مصری عوام معمولات زندگی جاری رکھیں اور ذخیرہ اندوزی سے گریز کریں۔

بعد ازاں محمد واحدان کی طبیعت خراب ہوئی اور وائرس کی تشخیص کے بعد انہیں مصر کے ہسپتال میں قرنطینہ کردیا گیا۔
دوسرے روز ان کی طبیعت مزید خراب ہونے لگی اور انہوں نے ایک اور ویڈیو پوسٹ کی، اپنے غلطی کا اعتراف کیا اور لوگوں کو گھروں میں رہنے کی تلقین کی۔ انہوں نے کہا وائرس کو غیر سنجیدہ نہ لیں، یہ جسم کے حصوں کو تباہ کر دیتا ہے.

محمد واحدان نے مزید کہا کہ بھوک آپ کو نہیں مارے گی، اپنی زندگی داؤ پر مت لگائیں، مصر میں وائرس پھیل رہا ہے، بدقسمتی سے میرے بہن بھائی بھی میری وجہ سے وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ میرے لیے دعا کریں کہ میں وائرس سے جلد صحتیاب ہو جاؤں۔ محمد واحدان آخری ویڈیو میں بمشکل بول پا رہے تھے۔
محمد واحدان کے دوست نے بتایا کہ وہ ایک سپورٹ مین تھے اور اچھی صحت کے مالک تھے۔

محمد واحدان کے والد اور بھائی ہسپتال میں زیر علاج ہیں جن کی حالت خطرے سے باہر ہے. انہیں محمد واحدان کی موت کے بارے میں نہیں بتایا گیا۔

مصر میں وائرس سے 11 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے جبکہ 600 افراد دم توڑ چکے ہیں۔