امریکی صدر کا کورونا وائرس کی ویکسین کی جلد تیاری کےلئے آپریشن وارپ سپیڈ کا اعلان

امریکی صدر کا کورونا وائرس کی ویکسین کی جلد تیاری کےلئے آپریشن وارپ سپیڈ کا ...
امریکی صدر کا کورونا وائرس کی ویکسین کی جلد تیاری کےلئے آپریشن وارپ سپیڈ کا اعلان

  

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی ویکسین کی جلد از جلد تیاری کے لیے آپریشن وارپ سپیڈ کا اعلان کردیا ہے۔

عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جلد از جلد ویکسین لانے کے لیے نہ صرف پرعزم ہیں بلکہ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ کو اس ضمن میں بہت جلد اہم نتائج حاصل ہونے والے ہیں۔عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی حکومت دیگر ممالک کے ساتھ ملک کر کورونا وائرس سے بچاو¿ کی ویکسین بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔

انہوں نے آپریشن وارپ سپیڈ شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد بڑی تعداد میں اور جلدی ویکسین کی تیاری کو یقینی بنانا ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ کوشش ہے کہ اس سال کے اختتام سے پہلے ہی کورونا وائرس سے بچائو  کی ویکسین تیار کرلی جائے اور اس طرح کام کو منطقی انجام تک پہنچا دیا جائے۔

مزید :

بین الاقوامی -