"عید الفطر سے ٹرانسپورٹ کھولنے کی باضابطہ منظوری" پنجاب حکومت نے بھی فیصلہ کرلیا

"عید الفطر سے ٹرانسپورٹ کھولنے کی باضابطہ منظوری" پنجاب حکومت نے بھی فیصلہ ...

  

لاہور(ویب ڈیسک) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبے میں لاک ڈاون میں مزید نرمی کرتے ہوئے کاروبار زندگی کے مزید شعبہ جات کو کھولنے کی منظوری دیدی۔

حکومت پنجاب نے پبلک ٹرانسپورٹ، شاپنگ مالز کو کھولنے اور آٹو موبائل انڈسٹری کے پیداواری یونٹس کو بھی کاروباری سرگرمیوں کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا۔وزیرتجارت پنجاب میاں اسلم اقبال کے مطابق پیر سے شاپنگ مالز اور آٹو موبائل انڈسٹری کو اجازت دیدی جائے گی جبکہ عید الفطر سے ٹرانسپورٹ کھولنے کی باضابطہ منظوری دے دی گئی۔

شاپنگ مالز کے اوقات کار کا بھی تعین کردیا گیا اور ایس او پیز کا سختی سے نفاذ ہوگا، تھرمل گن سے چیکنگ ، ہینڈ سینٹیٹائز اور ماسک کا استعمال یقینی بنایاجائے گا، آٹو موبائل انڈسٹری کے پیداواری یونٹس کو ہفتے میں سات دن کام کی اجازت کا فیصلہ کیاگیاہے جبکہ شو رومز کو ہفتے میں چار دن کام کی اجازت ہوگی۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -