پارلیمنٹ لاجز کے یوٹیلٹی سٹور سے لیگی ایم این اے کتنی چینی لے گئے؟ شہباز گل نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا، ویڈیو بھی وائرل، نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پارلیمنٹ لاجز کے یوٹیلٹی سٹور سے لیگی ایم این اے کتنی چینی لے گئے؟ شہباز گل نے ایسی ویڈیو شیئر کردی کہ یقین کرنا مشکل۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے ایک ویڈیو ٹویٹ کی ہے جس کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ"پاکستان مسلم لیگ ن کے NA-15 سے ایم این اے مرتضی عباسی صاحب نے یوٹیلٹی سٹور سے دھمکی اور دھونس دے کر غریبوں کے لئیے مختص چینی مقررہ تعداد سے کہیں زیادہ حاصل کی۔یوٹیلٹی سٹور پر موجود سامان حکومت کم قیمت پر غریب کی امداد کے لئیے ٹیکس کے پیسے سے فراہم کرتی ہے۔اس پر صرف غریب کا حق ہے"
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص مہران گاڑی میں چینی کے درجنوں پیکٹ رکھ رہا ہے۔ جبکہ ویڈیو میں دعویٰ کیا جارہاہے کہ یہ چینی پارلیمنٹ لاجز کے یوٹیلٹی سٹورز سے لے جائی جا رہی ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ یہ یوٹیلٹی سٹور غریبوں کیلیے بنایا گیا ہے مگر لے کر کوئی اور جارہاہے۔ ویڈیو میں وزیراعظم اور متعلقہ وزیر سے نوٹس لے کر سزا دینے کا مطالبہ بھی کیاگیاہے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے NA-15 سے ایم این اے مرتضی عباسی صاحب نے یوٹیلٹی سٹور سے دھمکی اور دھونس دے کر غریبوں کے لئیے مختص چینی مقررہ تعداد سے کہیں زیادہ حاصل کی۔یوٹیلٹی سٹور پر موجود سامان حکومت کم قیمت پر غریب کی امداد کے لئیے ٹیکس کے پیسے سے فراہم کرتی ہے۔اس پر صرف غریب کا حق ہے pic.twitter.com/s8rRv3lM1a
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) May 15, 2020
شہباز گل کے مطابق یوٹیلٹی سٹور انتظامیہ نے سپیکر نیشنل اسمبلی کو ایک خط لکھ کر اس واقعہ کی شکایت کی ہے اور عباسی صاحب سے مذکورہ رقم واپس مانگی ہے کیوں کہ اس پر غریب کا حق ہے۔ یہ سٹور گریڈ ایک سے پانچ کے ملازمین کی مدد کے لیے کھولا گیا تھا اس واقعہ کہ بعد اسے بندکرنے کے سوا اور کئی چارہ نہیں ہے۔
یوٹیلٹی سٹور انٹطامیہ نے سپیکر نیشنل اسمبلی کو ایک خط لکھ کر اس واقعہ کی شکایت کی ہے اور عباسی صاحب سے مذکورہ رقم واپس مانگی ہے کیوں کہ اس پر غریب کا حق ہے۔یہ سٹور گریڈ ایک سے پانچ کے ملازمین کی مدد کے لئیے کھولا گیا تھا اس واقعہ کہ بعد اسے بندکرنے کے سوا اور کئی چارہ نہیں۔ pic.twitter.com/NOhGVoi4kh
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) May 15, 2020
اپنے سلسلہ وار ٹویٹس میں شہباز گل نے سٹور انچارج کے بیان کا عکس بھی شائع کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "حیرانی کی بات ہے کہ ن لیگ کی قیادت غریب عوام کے مال کو لوٹنا اپنا حق سمجھتی ہے بھلے وہ زلزلہ ذدگان کے لئیے امداد ہو یا یوٹیلٹی سٹور پر موجود غریب لوگوں کے لئیے امدادی قیمت پر چینی گھی اور دالیں- یہ رویہ شرمناک ہے۔ اب ایسا نہیں چلے گا یہ عمران خان کی حکومت ہے غریب کا تحفظ ہو گا"۔
حیرانی کی بات ہے کہ ن لیگ کی قیادت غریب عوام کے مال کو لوٹنا اپنا حق سمجھتی ہے بھلے وہ زلزلہ ذدگان کے لئیے امداد ہو یا یوٹیلٹی سٹور پر موجود غریب لوگوں کے لئیے امدادی قیمت پر چینی گھی اور دالیں- یہ رویہ شرمناک ہے۔ اب ایسا نہیں چلے گا یہ عمران خان کی حکومت ہے غریب کا تحفظ ہو گا pic.twitter.com/JJppXVrpDi
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) May 15, 2020
سٹور انچارج غنی الرحمان کے بیان کے مطابق گزشتہ روز جس وقت سابق ڈپٹی سپیکر اور موجودہ ایم این اے مرتضیٰ عباسی دیگر رہنماوں کے ساتھ پریس کانفرنس کررہے تھے اس وقت ان کے بیٹے مرتضیٰ سٹور میں آئے اور غریبوں میں سامان بانٹنے کا کہہ کر مختلف اشیا خریدیں جن کی مالیت 76ہزار روپے بنی۔ انہوں نے ادائیگی کی جس کے بعد ان کے ملازم آکر سامان لے گئے۔
خیال رہے سٹور انچارج کی رپورٹ میں دھونس یا دھمکی کا ذکر موجود نہیں ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے اس معاملے پر حکومت اور لیگی ایم این اے دونوں کو تنقید کا نشانہ بنایاہے۔
ایسا کریں ان کو بھی لوٹنے دیں کیا کر لینا ہے آپ نے سواے کانفرنس،ٹویٹس، کمیشن کے ، یہی رونا رو رہے ہیں ہم نے پکڑ کر پبلش کر دیا ،،،،؟
— Shahzad (@Shahzad19596369) May 15, 2020
دوسری جانب دنیا نیوز کے مطابق پارلیمنٹ لاجز میں موجود یوٹیلٹی سٹور کو بند کردیا گیاہے۔