بہاولپور میں 5 سالہ بچی مبینہ زیادتی کے بعدقتل،ملزم کون نکلا؟انتہائی افسوسناک خبر
بہاولپور(ڈیلی پاکستان آن لائن)زمین پھٹی نہ آسمان گرا ,رمضان کااحترام نہ ہی وبا کا کوئی ڈر۔بہاولپور میں 5 سالہ بچی کو مبینہ زیادتی اورقتل کے بعد ایسی جگہ پھینکا گیا کہ روح کانپ جائے۔
نجی ٹی وی 92نیوز کے مطابق بہاولپورمیں 5 سالہ معصوم بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کر کے نعش فلش میں پھینک دی گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق 25سالہ ملزم نے موسی کالونی میں محنت کش کی پانچ سالہ بچی سےمبینہ طور پر زیادتی کانشانہ بنایا جس کے بعد اسے قتل کیا، پولیس ذرائع کے مطابق ملزم بچی کا چچا زاد کزن ہے اور اس نے بچی کے والد کی گھر پر غیر موجودگی کے دوران کم سن سحر کو زیادتی کا نشانہ بناکرقتل کردیا۔
رپورٹ کے مطابق اس گھناونی کارروائی کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا ہے جس کی تلاش کیلیے پولیس کارروائی کررہی ہے۔