اسلام آباد ہائیکورٹ کا احتساب عدالت کو پنک ریذیڈنسی ریفرنس کا فیصلہ 8 ماہ میں سنانے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ کا احتساب عدالت کو پنک ریذیڈنسی ریفرنس کا فیصلہ 8 ماہ میں ...
اسلام آباد ہائیکورٹ کا احتساب عدالت کو پنک ریذیڈنسی ریفرنس کا فیصلہ 8 ماہ میں سنانے کا حکم

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے احتساب عدالت کو پنک ریذیڈنسی ریفرنس کا فیصلہ 8 ماہ میں سنانے کا حکم دیدیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے احتساب عدالت کو پنک ریذیڈنسی ریفرنس کا فیصلہ 8 ماہ میں سنانے کا حکم دیدیا،اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس لبنٰی سلیم پرویز نے احکامات جاری کیے،اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کی مصدقہ نقل احتساب عدالت کو موصول ہو گئی، عدالت نے ملزم آفتاب میمن کی عبوری ریلیف کی درخواست مسترد کر کے احکامات جاری کیے۔

یاد رہے کہ اربوں روپے مالیت اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ کا ریفرنس احتساب عدالت میں زیر سماعت ہے،پنک ریذیڈنسی ریفرنس میں عبدالغنی مجید سمیت 14 ملزمان کے خلاف ٹرائل جاری ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -