کراچی،ایف آئی اے کی کارروائی،بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“سلیپر سیل کا اہم رکن گرفتار

کراچی،ایف آئی اے کی کارروائی،بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“سلیپر سیل کا اہم رکن ...
کراچی،ایف آئی اے کی کارروائی،بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“سلیپر سیل کا اہم رکن گرفتار

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)روشنیوں کے شہر کراچی میں ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“سلیپر سیل کا اہم رکن گرفتارکرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شہر قائد میں ”را “نیٹ ورک کےخلاف تابڑتوڑ کارروائیاں جاری ہیں،ایف آئی اے نے کارروائی کرکے سپیشل برانچ پولیس کے اے ایس آئی کو گرفتارکرلیا، ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ اے ایس آئی مصور نقوی را سلیپر سیل کااہم رکن ہے ،ملزم کراچی ایئرپورٹ پر سرویلنس یونٹ میں ڈیوٹی کررہا تھا،محمود صدیقی کی ہدایت پر ملزم کو رقم فراہم کی جاتی تھی ۔

ایف آئی اے کا مزید کہنا ہے کہ ملزم 2008 میں ٹریننگ کیلئے انڈیا بھی جا چکا ہے ،ملزم ایئرپورٹ پر ساتھیوں کی آمدورفت میں سہولت کاری بھی کرتا تھا،ملزم ٹارگٹ کلنگ اور دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث رہا ہے ۔

حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار ملزم کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے ،پولیس کا ایک اے ایس آئی پہلے بھی گرفتار کیا جا چکا ہے،بھارتی خفیہ ایجنسی را کے 6 مبینہ ملزم پہلے ہی گرفتار ہو چکے ہیں ،گرفتار ملزموں سے جے آئی ٹی تحقیقات کررہی ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -