اس عید پر کتنی چھٹیاں ہوں گی؟ حکومت کا فیصلہ سامنے آگیا

اس عید پر کتنی چھٹیاں ہوں گی؟ حکومت کا فیصلہ سامنے آگیا
اس عید پر کتنی چھٹیاں ہوں گی؟ حکومت کا فیصلہ سامنے آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب حکومت نے اس مرتبہ عید الفطر کے موقع پر صوبے میں ایک ہفتے کی چھٹیاں دینے کا اصولی فیصلہ کیاہے۔  روزنامہ جنگ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں 25 مئی سے 31 مئی تک چھٹیاں ہوں گی، جبکہ  وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی طرف سے حتمی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری ہو گا۔
رپورٹ کے مطابق عید الفطر کی چھٹیوں کے دوران صوبہ بھر میں پارکس بند رکھے جائیں گے جبکہ ایسی بھی اطلاعات ہیں کہ عید الفطر کی چھٹیوں کے دوران پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند رکھی جائے گی۔

واضح رہے کورونا وائرس کی وجہ سے پہلے ہی ملک تقریبا بند ہو کررہ گیا۔ ملک کے بیشتر ادارے، کاروبار اور معاملات زندگی بند ہیں۔ 

اگرچہ حکومت کی جانب سے لاک ڈاون کو جزوی طور پر ہٹایا گیا ہے تاہم کورونا کی بڑھتی وبا کے باعث حکومت دوبارہ پابندیوں کا عندیہ بھی دے چکی ہے۔