وزیراعلیٰ عثمان بزدار کےضلع میں محکمہ خوراک کی کارروائی، کس چیز کی ہزاروں بوریاں برآمد ہوئیں؟ خبرآگئی

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کےضلع میں محکمہ خوراک کی کارروائی، کس چیز کی ہزاروں ...
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کےضلع میں محکمہ خوراک کی کارروائی، کس چیز کی ہزاروں بوریاں برآمد ہوئیں؟ خبرآگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ غازیخان(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے آبائی ضلع ڈیرہ غازیخان میں محکمہ خوراک کی کارروائیوں کے دوران ذخیرہ شدہ گندم کی ہزاروں بوریاں برآمد کرلی گئیں۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق محکمہ خوراک نے جنوبی پنجاب میں ذخیرہ اندوزں کے خلاف مختلف کارراوئیوں کے دوران گندم کی بھاری مقدار برآمد کر لی۔ ڈیرہ غازی خان (ڈی جی خان) میں کارروائی کے دوران 100 کلو گرام کی 10 ہزاربوریاں قبضے میں لی گئیں۔

اسی طرح محکمہ خوراک نے کارروائی کرتے ہوئے بہاولنگر سے 3 ہزار اور لیہ سے 2 ہزار بوریاں قبضے میں لے لیں۔ ملتان میں کارروائی کے دوران 20 ہزار من گندم پکڑی گئی جبکہ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

صوبائی وزیر علیم خان نے کہا کہ ذخیرہ اندوزں کے خلاف موقع پر کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے اور کسی کو بھی گندم ذخیرہ اندوزی نہیں کرنے دیں گے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس میں ذخیرہ اندوزی کے خلاف انتظامی اقدامات کو مزید تیز اور موثر کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔