ٹرانسپورٹرز 10 فیصد کرائے کم کرنے کے لیے تیار لیکن حکومت کتنی کمی چاہتی ہے؟ ڈیڈ لاک پیدا ہوگیا

ٹرانسپورٹرز 10 فیصد کرائے کم کرنے کے لیے تیار لیکن حکومت کتنی کمی چاہتی ہے؟ ...
ٹرانسپورٹرز 10 فیصد کرائے کم کرنے کے لیے تیار لیکن حکومت کتنی کمی چاہتی ہے؟ ڈیڈ لاک پیدا ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ویب ڈیسک) پنجاب میں ٹرانسپورٹ مالکان نے کرایوں میں کمی سے انکار کردیا جس پر حکومت اور ٹرانسپورٹرز مالکان کے درمیان ڈیڈ لاک پیدا ہوگیا۔ جیو نیوز کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ اونر زایسوسی ایشن کے صدر ندیم ملک نے بتایا کہ دو سال سے کرائے نہیں بڑھے ، لاک ڈاؤن کے باعث اربوں روپے کا نقصان ہو چکا، ٹرانسپورٹرز 10 فیصد کرائے کم کرنے کے لیے تیار ہیں لیکن حکومت کا اصرار ہے کہ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے باعث کرایوں میں 40فیصد کمی کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہفتے کے روز ہنگامی اجلاس میں آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے لاک ڈاو¿ن میں مزید نرمی کرتے ہوئے پبلک ٹرانسپورٹ چلانے اور شاپنگ مالز کھولنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔