خیبرپختونخوا کے بڑے ہسپتال میں کورونا پر موثر منصوبہ بندی نہ ہونے پر سینئر ڈاکٹرنے استعفیٰ دیدیا

خیبرپختونخوا کے بڑے ہسپتال میں کورونا پر موثر منصوبہ بندی نہ ہونے پر سینئر ...
خیبرپختونخوا کے بڑے ہسپتال میں کورونا پر موثر منصوبہ بندی نہ ہونے پر سینئر ڈاکٹرنے استعفیٰ دیدیا

  

پشاور(ویب ڈیسک)لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں کورونا کے سدباب کے لیے اقدامات نہ ہونے پر سینئر خاتون ڈاکٹر نے استعفیٰ دے دیا۔ جیو نیوز کے مطابق سینئرخاتون ڈاکٹر نے اپنے استعفے میں کہا ہے کہ لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں کورونا وائرس کے سدباب کے لیے اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں اور انتہائی نگہداشت سمیت دیگر یونٹس میں بھی حفاظتی انتظامات نہیں ہیں۔

استعفے میں مزید کہا گیا ہے کہ ہسپتال میں کورونا وائرس کی بیخ کنی کے لیے موثر منصوبہ بندی کا فقدان ہے، آئی سی یو میں نرسنگ سٹاف کی کمی ہے مگر کم سٹاف کے ساتھ آئی سی یو چلا رہے ہیں لیکن اس کے باوجود انتظامیہ تنقید کررہی ہے۔دوسری جانب ترجمان لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا کہنا ہے کہ ہسپتال انتظامیہ کے ڈاکٹر عائشہ کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں اور انتظامیہ نے ڈاکٹر عائشہ کا استعفیٰ قبول نہیں کیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں قائم کیا گیا کورونا کمپلیکس جدید سہولیات سے آراستہ ہے، 200 بیڈزپر مشتمل کورونا کمپلیکس میں وینٹی لیٹر اور دیگر تمام سہولیات موجود ہیں جب کہ ہسپتال انتظامیہ ڈاکٹرز کو ہر ممکن سہولیات فراہم کررہی ہے۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -