اہلخانہ سے تاوان کی ادائیگی کے بعد موٹرسائیکل مکینک رہا لیکن دراصل ملزم کون تھے؟ کراچی سے ایسی خبرآگئی کہ کوئی بھی حیران پریشان رہ جائے

اہلخانہ سے تاوان کی ادائیگی کے بعد موٹرسائیکل مکینک رہا لیکن دراصل ملزم کون ...
اہلخانہ سے تاوان کی ادائیگی کے بعد موٹرسائیکل مکینک رہا لیکن دراصل ملزم کون تھے؟ کراچی سے ایسی خبرآگئی کہ کوئی بھی حیران پریشان رہ جائے

  

کراچی (ویب ڈیسک) کراچی کے علاقے کورنگی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اغواءبرائے تاوان کی واردات میں ملوث سب انسپکٹر کو اس کے ساتھی سمیت گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق اغوا برائے تاوان کی واردات میں ملوث گرفتار سب انسپکٹر رضوان اے وی ایل سی میں تعینات ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان نے موٹر سائیکل مکینک کو کھوکرا پار کے علاقے سے اغواءکیا تھا۔پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان نے مغوی مکینک کو اغواءکرکے 2 دن تک تشدد کا نشانہ بنایا، اہلِ خانہ سے تاوان لے کر مغوی کو چھوڑا۔پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزمان نے واردات کے لیے پولیس موبائل کا استعمال کیا تھا۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -