پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹر ز کے درمیان مذاکرات کامیاب، کرایوں میں18فیصد کمی کا اعلان

پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹر ز کے درمیان مذاکرات کامیاب، کرایوں میں18فیصد کمی ...
پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹر ز کے درمیان مذاکرات کامیاب، کرایوں میں18فیصد کمی کا اعلان

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب حکومت کیساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں 18 فیصد کمی کااعلان کردیا تاہم صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ کرایوں میں 20 فیصد کمی کا حکم دیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق پٹرولیم قیمتوں میں کمی کے بعدپنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان کرایے کم کرنے پرمذاکرات ہوئے،جس پر ٹرانسپورٹرز  کا کرایوں میں18فیصد کمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی تمام ایس او پیز پر عمل کرایاجائےگا۔صدر بس اونرز ایسوسی ایشن چودھری مجید نے کہاہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ پیرسے رواں دواں ہو گی۔

دنیا نیوز کے مطابق حکومت نے کورونا کی وجہ سے بند کیے گئے گرجا گھر بھی کھولنے کی اجازت دیدی جہاں اتوار کو ایس او پیز کے تحت عبادت کی اجازت ہوگی، اسی طرح ٹرانسپورٹ بھی ایس او پیز لاگو ہوں گے اور کوئی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی ۔ 

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -