کورونا وائرس، ٹیسٹوں کی صلاحیت میں حوصلہ افزاء حد تک اضافہ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کتنے ٹیسٹ ہوئے ؟ خوشخبری آگئی

کورونا وائرس، ٹیسٹوں کی صلاحیت میں حوصلہ افزاء حد تک اضافہ، گزشتہ چوبیس ...
کورونا وائرس، ٹیسٹوں کی صلاحیت میں حوصلہ افزاء حد تک اضافہ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کتنے ٹیسٹ ہوئے ؟ خوشخبری آگئی

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) نے گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس (کویڈو۔19 )کی تشخیص کے لئے سب سے ذیادہ 14ہزار878 ٹیسٹ کرنے اور اب تک ٹیسٹ

کی صلاحیت میں 27 گنا اضافے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ٹیسٹ صلاحیت میں مزید اضافے کے لئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لانے کی ہدایت دی ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی ، اصلاحات و خصوصی اقدامات اسد عمر کی زیر صدارت ہفتہ کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) میں اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں رمضان المبارک کےآخری عشرے میں طاق راتوں کے اجتماعات، جمعتہ الوادع ، نماز عید، عید تعطیلات کے دوران، مارکیٹس، بازاروں اور صنعتوں کے لئے ایس او پیز پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں پنجاب کے وزیر صحت میاں اسلم، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخواہ، آزادوجموں کشمیر اور گلگت بلتستان کے چیف سیکرٹریز نے ویڈیو لنک کے ذریعے ان امور پر اپنے صوبوں میں عملدرآمد کے حوالے سے پیش رفت، مزید بہتری کے لئے اپنی آراء اور تجاویز بھی دیں۔

فورم نے کورونا وائرس کیسز کی موجودہ شرح، وباء میں ممکنہ اضافے کے تخمینہ کا گہرائی سے جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ جون میں اس وباء کے بڑھنے کا خدشہ ہے اس لئے صحت کے شعبے مجموعی صلاحیت، ٹیسٹنگ کی تعداد بڑھانے اوروینٹیلیٹرز کی مطلوبہ تعداد یقینی بنانے پر توجہ مرکوز کی جائے۔ وزارت صحت کے حکام نے پی پی ایس اور طبی آلات سے متعلق اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ  اب تک پاکستان کو 50لاکھ61ہزار160 ماسک، 2لاکھ67ہزار280 این 95ماسک، 8لاکھ 81ہزار700 حفاظتی لباس، 1لاکھ41ہزار45 گاگلز(حفاظتی عینکس)، 12 لاکھ 59ہزار148گلوز، 3لاکھ 94ہزار186سرجیکل کیپس، 94ہزار400 فیس شیلڈ، 2 لاکھ 81ہزار208 شوکور،20 پورٹ ایبل وینٹیلیٹرز،  24 آئی سی یو وینٹیلیٹرز، 339 بائے پی اے پی وینٹیلیٹرز،  45 ایکسرے مشینیں پاکستان لائیں گئیں،  یہ تمام طبی سامان ہسپتالوں کو ان کی ضروریات کے مطابق بھجوائے جاچکے ہیں۔ وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ پی پی ایز اور طبی آلات کا مطلوبہ سٹاک موجود ہے اب ہمیں تجربہ کار ہیومین ریسورس کی تعداد بڑھانے کی ضرورت ہے تاکہ مستقبل میں اس وباء کے بڑھنے کے چیلنج  کا بہتر طریقے سے مقابلہ کیا جاسکے۔

فورم کو بتایا گیا کہ کورونا وائرس پاکستان آنے کے بعد عالمی معیار کے مطابق یومیہ 470 ٹیسٹوں سے آغاز کیا گیا تھا اور آج یومیہ 14ہزار878 ٹیسٹوں کی صلاحیت حاصل کرلی گئی ہے جو کہ 27 گنا اضافہ ہے، ہر آنے والے دن ٹیسٹنگ صلاحیت میں اضافہ کیا جارہا ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ مارچ کے اوائل میں کررونا وائرس کی تشخیص کے لئے صرف2 لیباٹرریاں تھیں۔ اب تک ملک بھر میں عالمی معیار کے مطابق کورونا ٹیسٹ کے لئے 70 لیباٹرریاں قائم کی جاچکی ہیں۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ حکومت قلیل مدت میں پسے ہوئے اور محروم طبقات تک احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے ذریعے مالی امداد گھروں کی دہلیز تک پہنچانے میں کامیاب ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ صنعتی شعبے میں ریلیف،  چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو یوٹیلٹی بلزادائیگیوں میں بھی ریلیف فراہم کیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ  احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے ذریعے اب تک 8ملین سے زائد مستحقین میں 100ارب تقسیم کیے جاچگے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر نے ساڑھے تین لاکھ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (ایس ایم ای) کو فائدہ پہنچانے کے لئے 50 ارب روپے کا منصوبہ تیار کیا ہے جبکہ کاشتکاروں کے لئے 50 ارب روپے مالیت کا زرعی ریلیف پیکیج بھی شروع کیا گیا ہے اور  صحت کے شعبے کے لئے 50 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

وزیر داخلہ بریگیڈئیر اعجاز احمد شاہ نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ مقامی سطح پرسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ملکر ایس او پیز پر عمل درآمدیقینی بنائیں۔ پنجاب کے وزیر صنعت میاں اسلم نے فورم کو بتایا کہ ایس او پی اور گائیڈ لائینز پر عمل درآمد کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیں ہیں جو اپنا کام احسن انداز میں سرانجام دے رہی ہیں، اب تک 360 وارننگ نوٹس جاری کیے ہیں۔ 

مزید :

کورونا وائرس -