بھارت میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد چین سے بھی بڑھ گئی، دنیا میں کونسے نمبر پرآگیا؟ خبرآگئی

بھارت میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد چین سے بھی بڑھ گئی، دنیا میں کونسے ...
بھارت میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد چین سے بھی بڑھ گئی، دنیا میں کونسے نمبر پرآگیا؟ خبرآگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد چین سے بھی بڑھ گئی86,940 تصدیق شدہ کیسز کے بعد بھارت دنیا میں کورونا سے متاثرہ گیارہواں بڑا ملک بن گیاہے۔

برطانوی نیوز ایجنسی کے مطابق بھارت میں چین کی نسبت کیسز کی شرح میں اضافہ سست ہے۔دوسری جانب بھارت کے ریاستی رہنماؤں، کاروباری شخصیات اور نوکری پیشہ افراد نے وزیراعظم نریندر مودی سے تباہ شدہ معشیت کو دوبارہ کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔

بھارتی حکومت کی جانب سے شہریوں کے مطالبات کے برعکس لاک ڈاؤن میں مزید توسیع کا امکان ہے جس کادورانیہ 17 مئی کو ختم ہورہا ہے جبکہ کچھ نرمی پہلے ہی کی جاچکی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق بھارت کی وزارت صحت کا کہنا تھا کہ بھارت میں کورونا وائرس سے اموات کی شرح چین کے مقابلے میں اب تک تشویش ناک نہیں ہے اورہلاکتوں کی مجموعی تعداد 2 ہزار 752 ہے جبکہ چین میں 4 ہزار 600 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

وزیرصحت ہرش وردھن نے متاثرین کی شرح میں کمی کو حوصلہ افزا قرار دیا اور کہا کہ گزشتہ 11 روز میں کیسز میں دوگنا اضافہ ہوا ہے جبکہ لاک ڈاؤن سے قبل 3.5 دنوں میں تعداد دوگنا ہوجاتی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ 'لاک ڈاؤن کے نتیجے میں صورت حال واضح طور پر بہتر ہوئی ہے، ہم لاک ڈاؤن کے اس دورانیے کو صحت کے نظام کو بہتر کرنے کے لیے استعمال کرچکے ہیں'۔

انہوں نے کہا کہ 'ہم نے متاثرین کی تشخیص، کھوج لگایا، آئسولیشن اور کیسز کا انتظام کرنے جیسے اقدامات لاک ڈاؤن کے دوران کیے'۔
خیال رہے بھارت میں لاک ڈاون کے دوران لاکھوں لوگوں کو اندرون ملک ہجرت کرنی پڑی ہے اس دوران مسافر بسیں ، ٹرینیں اور ایئرلائنز بند ہونے کی وجہ سے لوگوں نے پیدل، مال بردار گاڑیوں ، ٹرکوں وغیرہ پر سفر کیا، غیرمحفوظ سفر کی وجہ سے کئی حادثات پیش آئے جن میں قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔