پنجاب میں آٹے کی ملوں نے ہڑتال کا اعلان کردیا، نئی پریشانی کھڑی ہوگئی

پنجاب میں آٹے کی ملوں نے ہڑتال کا اعلان کردیا، نئی پریشانی کھڑی ہوگئی
پنجاب میں آٹے کی ملوں نے ہڑتال کا اعلان کردیا، نئی پریشانی کھڑی ہوگئی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے  آٹے کی ملوں پر حکومتی چھاپوں کے خلاف ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے۔

چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا کے مطابق حکومت گندم خریداری کا ہدف مکمل کرنے میں ناکام ہوگئی جس کے بعد ملز میں موجود گندم کو زبردستی اٹھایا جارہا ہے۔ محکمہ خوراک نے 72 گھنٹے پسائی کیلئے گندم ملز میں رکھنے کی اجازت دی تھی، جبکہ  فلور ملز کے پاس 48 گھنٹے کی گندم بھی موجود نہیں  ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ خوراک کی جانب سے فلور ملز پر چھاپے مارے جارہے ہیں، ضلعی انتظامیہ اور محکمہ خوراک کی جانب سے ملز میں چھاپوں کے خلاف ہڑتال کا فیصلہ کیا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -