بھانجے کی ممانی کے ساتھ زیادتی، ننھی کزن کو قتل کردیا

بھانجے کی ممانی کے ساتھ زیادتی، ننھی کزن کو قتل کردیا
بھانجے کی ممانی کے ساتھ زیادتی، ننھی کزن کو قتل کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بہاولپور (ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی پنجاب کے شہر بہاولپور میں ایک درندہ صفت شخص نے اپنی ممانی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور اپنی ننھی کزن کو قتل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ بہاولپور کی موسیٰ کالونی میں پیش آیا ۔ متاثرہ خاتون کے مطابق اس کے شوہر کے بھانجے نے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس کی کمسن بیٹی کو قتل کرکے فرار ہوگیا۔ پولیس نے خاتون کی مدعیت میں  زیادتی اور قتل کا مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی۔