رویت ہلال کمیٹی کا بڑا قدم ، محکمہ موسمیات کو عید کے چاند کی پیشگوئی کرنے سے روک دیا

رویت ہلال کمیٹی کا بڑا قدم ، محکمہ موسمیات کو عید کے چاند کی پیشگوئی کرنے سے ...
رویت ہلال کمیٹی کا بڑا قدم ، محکمہ موسمیات کو عید کے چاند کی پیشگوئی کرنے سے روک دیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے محکمہ موسمیات کو عید کے چاند کی پیشگوئی کرنے سے روک دیا گیا ہے۔

وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے محکمہ موسمیات کو ہدایت کی ہے کہ وہ شوال المکرم کے چاند کی پیشگوئی نہ کرے بلکہ کمیٹی کی چاند دیکھنے میں معاونت کرے۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 23 مئی کو کراچی میں ہوگا۔  زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس متعلقہ ہیڈکوارٹرز میں ہوں گے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے پیشگوئی کی گئی ہے کہ امسال رمضان المبارک کے پورے 30 روزے ہوں گے اور عید الفطر 25 مئی کو ہوگی۔

مزید :

قومی -ماحولیات -