سعودی عرب میں کورونا وائرس کےکتنے نئے کیسز رپورٹ ہوئے؟انتہائی تشویشناک خبر آ گئی

سعودی عرب میں کورونا وائرس کےکتنے نئے کیسز رپورٹ ہوئے؟انتہائی تشویشناک خبر ...
سعودی عرب میں کورونا وائرس کےکتنے نئے کیسز رپورٹ ہوئے؟انتہائی تشویشناک خبر آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی وزارت صحت کے مطابق سعودی عرب میں کورونا وائرس کے 2840 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں.

تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت صحت نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ  ملک میں  کورونا وائرس کے 2840 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں.سعودی عرب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 51 ہزار 980  ہوگئی ہے جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے دس مریض جاں بحق ہوئے ہیں. کورونا وائرس سے جاں بحق مریضوں کی تعداد  302 ہو گئی ہے۔سعودی وزارت صحت  کے مطابق کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد  23 ہزار 666  ہے