چھٹیاں ہی چھٹیاں، پنجاب میں عیدالفطر کے موقع پر 9 چھٹیوں کا فیصلہ

چھٹیاں ہی چھٹیاں، پنجاب میں عیدالفطر کے موقع پر 9 چھٹیوں کا فیصلہ
چھٹیاں ہی چھٹیاں، پنجاب میں عیدالفطر کے موقع پر 9 چھٹیوں کا فیصلہ

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب حکومت کی جانب سے عیدالفطر کے موقع پر صوبے کے سرکاری ملازمین کیلئے ایک ہفتے کی چھٹیوں پر غور کیا جارہا ہے۔ عید سے پہلے کے ہفتہ اور اتوار کو شامل کرلیا جائے تو مجموعی طور پرعید پر 9 چھٹیاں بن جائیں گی۔

نجی ٹی وی  نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں عید کی چھٹیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس اجلاس میں وزیر قانون راجہ بشارت  اور وزیر صنعت اسلم اقبال سمیت دیگر اعلیٰ حکام موجود تھے۔

اجلاس میں تجویز دی گئی کہ عید الفطر کے موقع پر ملازمین کو 25 مئی سے 31 مئی تک چھٹیاں  دی جائیں۔ اجلاس میں اس تجویز کو منظور کرلیا گیا، محکمہ داخلہ پنجاب وزیر اعلیٰ پنجاب کی باضابطہ منظوری کے بعد چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردے گا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -