آدمی کے گھر سے سائیکل چوری، لیکن چور اس کی جگہ کیا خط لکھ کر چھوڑ گیا تھا؟ پڑھ کر دل پگھل گیا

آدمی کے گھر سے سائیکل چوری، لیکن چور اس کی جگہ کیا خط لکھ کر چھوڑ گیا تھا؟ پڑھ ...
آدمی کے گھر سے سائیکل چوری، لیکن چور اس کی جگہ کیا خط لکھ کر چھوڑ گیا تھا؟ پڑھ کر دل پگھل گیا

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) لاک ڈاﺅن کی وجہ سے پبلک ٹرانسپورٹ بند ہے جس کے سبب دوردراز علاقوں میں کام کرنے والے مزدور گھر واپس جانے کو ترس رہے ہیں۔ بھارت میں گزشتہ دنوں ایک مزدور نے دوسری ریاست میں واقع اپنے گھر جانے کے لیے سائیکل چوری کر لی لیکن اس کی مجبوری کا سن کر آپ کی بھی آنکھیں نم ہو جائیں گے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق محمد اقبال نامی یہ مزدور بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر بریلی کا رہائشی تھااور روزگار کے لیے ریاست راجستھان میں مقیم تھا کہ اس دوران لاک ڈاﺅن ہو گیا۔

رپورٹ کے مطابق محمد اقبال کا ایک معذور بیٹا تھا جسے اس کی اشد ضرورت تھی لیکن ٹرانسپورٹ بند ہونے اور ٹیکسی وغیرہ کروانے کے پیسے نہ ہونے کی وجہ سے اقبال کئی ہفتوں سے راجستھان میں پھنسا گھر جانے کو ترس رہا تھا۔ بالآخر اس نے راجستھان کے ضلع بھارت پور میں واقع گاﺅں ریراہ سے صاحب سنگھ نامی شخص کے گھر سے اس کی سائیکل چوری کی اور اس پر250کلومیٹر کا سفر کرکے اپنے گھر پہنچ گیا۔ اس نے سائیکل اٹھاتے ہوئے وہاں ایک معافی نامہ لکھ کر رکھ دیا۔ اس نے سائیکل کے مالک کے نام اس رقعے میں لکھا کہ ”میں مزدور ہوں، مجبور بھی۔ میں آپ کا گنہگار ہوں کہ آپ کی سائیکل لے کر جا رہا ہوں۔ مجھے معاف کر دینا۔ مجھے بریلی جانا ہے لیکن میرے پاس پیسے نہیں ہیں اور پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند ہے۔ میرا ایک معذور بیٹا ہے جس کے پاس پہنچنا میرے لیے بہت ضروری ہے۔“رپورٹ کے مطابق بھارت میں لاک ڈاﺅن کے دوران مزدوروں کے سائیکل پر سینکڑوں کلومیٹر سفر کرنے کی یہ پہلی خبر نہیں ہے۔ اس سے پہلے بھی درجنوں مزدور اس سے بھی زیادہ سفر سائیکل پر کرکے اپنے گھر پہنچ چکے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -