حکومت اگر کورونا ٹیسٹ کے اخراجات برداشت نہیں کرسکتی تو ۔۔۔سینیٹر رحمان ملک نے وزیر اعظم کو حیران کن تجویز پیش کر دی

حکومت اگر کورونا ٹیسٹ کے اخراجات برداشت نہیں کرسکتی تو ۔۔۔سینیٹر رحمان ملک ...
حکومت اگر کورونا ٹیسٹ کے اخراجات برداشت نہیں کرسکتی تو ۔۔۔سینیٹر رحمان ملک نے وزیر اعظم کو حیران کن تجویز پیش کر دی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں کورونا مزید تباہی کا پیش خیمہ ہوسکتا ہے،حکومت اگر کورونا ٹیسٹ کے اخراجات برداشت نہیں کرسکتی تو کورونا فنڈ تشکیل دے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر رحمان ملک نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں کورونا مزید تباہی کا پیش خیمہ ہوسکتا ہے،عوام اپنی و دوسروں کی حفاظت کیلئے سخت اختیاطی تدابیر اختیار کرے،عوام سے اپیل ہے کہ گھروں سے نہ نکلے اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے بتائے تدابیر پر عمل کرے۔سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ حکومت مستحق و غریب مریضوں کے کورونا وائرس ٹیسٹ کے چارجز خود برداشت کرے،میری ہدایات پر سیکرٹری داخلہ نے متعلقہ ادارے کو غریبوں کا فری کورونا ٹیسٹ کیلئے خط لکھاہے،سیکرٹری داخلہ کو داد دیتا ہوں کہ انھوں نے میرے ہدایات پر بروقت خط لکھا۔

سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ حکومت اگر کورونا ٹیسٹ کے اخراجات برداشت نہیں کرسکتی تو کورونا فنڈ تشکیل دے،فنڈ میں مخیر حضرات سے چندہ و عطیات جمع کرنے کی اپیل کیجائے،امید ہے کہ غریبوں کے فری ٹیسٹ کے لئے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن بھی بھرپور مدد کرینگی،صرف تین لاکھ سے نہیں بلکہ زیادہ سے زیادہ ٹیسٹ کرنے سے کورونا پھیلاؤ کا صحیح اندازہ لگے گا۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -کورونا وائرس -