محمد عامر نے ڈرامہ ارتغرل میں ویرات کوہلی کا ہم شکل ڈھونڈ لیا، انٹرنیٹ پر طوفان آگیا
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ترک ڈرامہ ارتغرل مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کر رہا ہے اورسوشل میڈیا پر اس کے خوب چرچے ہیں۔ اب کرکٹر محمد عامر نے اس ڈرامے میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا ایک ہم شکل ڈھونڈ لیا اور اس کی تصویرپوسٹ کر دی جس سے سوشل میڈیا پر ایک طوفان برپا ہو گیا۔ویب سائٹ مینگوباز کے مطابق ڈرامے کے اس کردار کا نام ڈوگن بے ہے جو عامر خان کی نظر میں ویرات کوہلی کا ہم شکل ہے۔
محمد عامر نے ڈرامے کے ایک منظر کے دوران ٹی وی سکرین کی تصویر بنائی، جس میں ڈوگن بے سکرین پر نظر آ رہا ہوتا ہے اور ٹوئٹر پر ویرات کوہلی کو ٹیگ کرتے ہوئے یہ تصویر پوسٹ کی اور ساتھ کوہلی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’بھائی یہ تم ہی ہو؟ میں کنفیوژ ہو رہا ہوں۔“انٹرنیٹ پر ارتغرل کا چرچا تو پہلے ہی بہت تھا چنانچہ صارفین نے اس تصویر کو بھی تفریح طبع کا بہانہ بنا لیا اور عامر کی پوسٹ پر کمنٹس میں فقرے چست کرنے لگے۔شیر نواز نامی ایک صارف نے لکھا کہ ”یہ ترکش کوہلی ہے۔“ایک نے لکھا کہ’ویرات تیرکمان کے ساتھ۔‘کچھ صارفین نے دھونی اور سرفراز کی تصاویر شیئر کیں اور کہا کہ ڈوگن بے کی شکل کوہلی سے نہیں بلکہ ان سے ملتی ہے۔