ملک کے صدر کے ساتھ کاروباری افرادکی ویڈیو کال میں برہنہ آدمی کی موجودگی پر سب حیران پریشان

ملک کے صدر کے ساتھ کاروباری افرادکی ویڈیو کال میں برہنہ آدمی کی موجودگی پر سب ...
ملک کے صدر کے ساتھ کاروباری افرادکی ویڈیو کال میں برہنہ آدمی کی موجودگی پر سب حیران پریشان

  

کراکس(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا میں بیشتر میٹنگز اور کانفرنسز بھی آن لائن پلیٹ فارمز کے ذریعے ہو رہی ہیں جہاں شرکاءاپنے اپنے گھروں میں بیٹھے’زوم‘ جیسی ایپلی کیشنز کے ذریعے کانفرنس میں شریک ہوتے ہیں۔ جہاں یہ ایک بڑی سہولت ہے وہیں حالیہ دنوں میں کچھ ایسے واقعات بھی پیش آئے ہیں کہ دیکھنے والے شرم سے پانی پانی ہو گئے۔ گزشتہ دنوں ایسا ہی واقعہ وینزویلا کے صدر کی ملک کے کاروباری افراد کے ساتھ ہونے والی میٹنگ کے دوران پیش آ گیا جہاں ایک کاروباری شخص برہنہ حالت میں سکرین پر نمودار ہو گیا۔

ڈیلی سٹار کے مطابق اس میٹنگ کا انعقاد ساﺅپاﺅلو سٹیٹ کی فیڈریشن آف انڈسٹریز کے صدر پاﺅلو سکاف نے کیا تھا، جس میں صدر جیئر بولسونارو بھی موجود تھے۔ اس کاروباری شخص کو اپنا کیمرا آف کرنا بھول گیا اور اسی طرح برہنہ ہو کر کمپیوٹر کے سامنے آگیا جس سے اس کی ویڈیو میٹنگ میں موجود تمام لوگوں نے دیکھ لی۔ اسے برہنہ دیکھ کر صدر بولسونارو نے پاﺅلوسکاف کو ٹوکا اور اسے اس طرح متوجہ کیاجس پر پاﺅلو سکاف نے مذاق کرتے ہوئے کہا کہ ”یہ آدمی برہنہ قرنطینہ میں ہے۔شاید گرما گرم بحث کی وجہ سے اسے گرمی لگی اور وہ نہانے چلا گیا اور اسی طرح سکرین کے سامنے آ گیا۔“اس کے جواب میں صدر بولسونارو نے مذاقاً کہا کہ ”اور بدقسمتی سے ہم نے اسے دیکھ لیا۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -بین الاقوامی -