”شہبازشریف جن فرشتوں کو اپنی بھینسوں کا کروڑوں روپے کا دودھ بیچتے تھے وہ سامنے آگئے“

”شہبازشریف جن فرشتوں کو اپنی بھینسوں کا کروڑوں روپے کا دودھ بیچتے تھے وہ ...
”شہبازشریف جن فرشتوں کو اپنی بھینسوں کا کروڑوں روپے کا دودھ بیچتے تھے وہ سامنے آگئے“

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ شہبازشریف جن فرشتوں کو اپنی بھینسوں کا کروڑوں روپے کا دودھ بیچتے تھے وہ سامنے آچکے ہیں۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہزاد اکبر نے کہا کہ شہباز شریف کی اصل تکلیف یہی ہے ، جس سے توجہ ہٹانے کیلئے مجھ پر تنقید کی جارہی ہے، مسرور انور نامی شخص نے شہباز شریف کے اکاﺅنٹ میں کروڑوں روپےجمع کرائے، میاں صاحب نے تو پردے سے نکلنا نہیں ہے، مریم اورنگزیب ہی جواب دے دیں۔

شہباز شہزاد اکبر نے کہا کہ شریف کے بارے میں تین ٹرانزیکشن کا ذکر کرتا ہوں، تین روز گزر گئے شہبازشریف کی طرف سے کوئی جواب نہیں آیا ، شہبازشریف کی کرپشن میں ساتھ دینے والے کردار بھی سامنے آچکے ہیں، کرپشن کا وائرس ملک کو 30 سال سے لگا ہوا ہے، اگر ان کی چوری پکڑی جائے تو کہتے ہیں آپ کون ہیں۔شہزاد اکبر نے کہاکہ جو رقم آپ کے اکاونٹ میں جمع ہوتی ہے اس کا جواب آپ کودینا پڑے گا، ہر ٹرانزیکشن کی پوری تفصیلات موجود ہیں، عید بھی ہے اورشہبازشریف کے خلاف ریفرنس بھی تیارہے۔انہوں نے بتایا کہ مسرور انور ای او بی آئی ڈیٹا کے مطابق شریف گروپ کا ملازم ہے، مسرور انور نے ایک کروڑ 90 لاکھ روپے شہباز شریف کے اکاونٹ میں جمع کرائے۔

مزید :

قومی -