خیبر پختونخوا میں لمبی چھٹیوں کا اعلان، عید کے بعد کب تک دفاتر بند رہیں گے؟

خیبر پختونخوا میں لمبی چھٹیوں کا اعلان، عید کے بعد کب تک دفاتر بند رہیں گے؟
خیبر پختونخوا میں لمبی چھٹیوں کا اعلان، عید کے بعد کب تک دفاتر بند رہیں گے؟

  

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں عام تعطیل میں عید کے پیش نظر 31 مئی تک اضافہ کردیا ہے۔

خیبر پختونخوا  حکومت کے ترجمان اجمل وزیر کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے خیبر پختونخوا میں عام تعطیل میں 31 مئی تک اضافہ کردیا گیا ہے، اس دوران صرف ضروری سرکاری دفاتر کھولے جائیں گے، محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا نے چھٹیوں کے حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

دوسری جانب پنجاب میں بھی 31 مئی تک چھٹیاں کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں عید الفطر کیلئے 25 سے 31 مئی تک  چھٹیاں دینے کا فیصلہ کیا گیا، پنجاب میں عید کی چھٹیوں کا ابھی نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -