ملک بھر میں کتنے اضلاع اور کتنا رقبہ ٹڈی دل کے حملہ سے متاثر ہے؟این ڈی ایم اے نے تشویش ناک صورتحال سے آگاہ کر دیا

ملک بھر میں کتنے اضلاع اور کتنا رقبہ ٹڈی دل کے حملہ سے متاثر ہے؟این ڈی ایم اے ...
ملک بھر میں کتنے اضلاع اور کتنا رقبہ ٹڈی دل کے حملہ سے متاثر ہے؟این ڈی ایم اے نے تشویش ناک صورتحال سے آگاہ کر دیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)این ڈی ایم اےنےملک بھرمیں ٹڈی دل کےخلاف آپریشن کی تفصیلات کے بارے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں اس وقت 49اضلاع ٹڈی دل کے حملہ سے متاثر ہیں جن میں بلوچسستان کے28، خیبر پختونخواہ میں 11، پنجاب میں 9 اور سندھ میں ایک ضلع شامل ہیں۔

ترجمان این ڈی ایم اے کی جانب سےجاری کردہ بیان کے مطابق ٹڈی دل سے متاثرہ علاقوں کے سروے کا آغاز مارچ میں کیا گیا،اب تک بلوچستان میں تقریبا 68 لاکھ اور خیبر پختونخواہ میں 22لاکھ ہکٹر رقبہ کا سروے ہو چکا ہے۔پنجاب میں 38لاکھ جبکہ سندھ میں 54لاکھ ہکٹر رقبہ کا سروے مکمل ہو چکا ہے، بلوچستان میں 2 لاکھ 24ہزار ہکٹر رقبہ پر ٹڈی دل کو تلف کرنیکا سپرے کیا گیا، پنجاب میں 1لاکھ 28ہزار، خیبر پختونخواہ میں 30ہزار اور سندھ میں 22ہزار ہکٹر رقبہ کی ٹریٹمنٹ کی گئی ہے۔ترجمان کے مطابق کل ٹریٹ کیے گئے رقبہ میں سے 8ہزار 176ہکٹر پر فضائی سپرے کیا گیا۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -