نادرا ہیڈ کوارٹر میں بھی کورونا نے ڈیرے ڈال دیئے،کتنے ملازمین کا ٹیسٹ مثبت نکلا؟تشویشناک خبر آگئی

نادرا ہیڈ کوارٹر میں بھی کورونا نے ڈیرے ڈال دیئے،کتنے ملازمین کا ٹیسٹ مثبت ...
نادرا ہیڈ کوارٹر میں بھی کورونا نے ڈیرے ڈال دیئے،کتنے ملازمین کا ٹیسٹ مثبت نکلا؟تشویشناک خبر آگئی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نادرا ہیڈ کوارٹر میں بھی کرونا وائرس پہنچ گیا نادرا کے 8 ملازمین میں کرونا ٹیسٹ کا رزلٹ پازٹیو نکل آئے، کرونا پازٹیو پائے جانے والے نادرا کے ملازمین کو قرنطینہ کرنے کیلئے انکے گھروں کو بھیج دیا گیا ہے۔

ترجمان نادرا ہیڈ کوارٹر کے مطابق نادرا ہیڈ کوارٹر میں کام کرنے والے ملازمین پچاس روز کے لاک ڈاؤن کے بعد دفتر آنا شروع ہوئے ہیں ،روزانہ کی بنیاد پر سو ملازمین اور افسران کے کرونا ٹیسٹ کئے جارہے ہیں، نادرا ہیڈ کوارٹر کے ہر شعبے میں روزانہ جراثیم کش سپرے بھی کروایا جاتاہے۔ترجمان کے مطابق نادراہیڈ کوارٹر میں کام کرنے والے جن آٹھ ملازمین کے کورونا ٹیسٹ پازیٹو نکلے ہیں،ان ملازمین کو قرنطینہ کرنے کیلئے انکے گھروں کو بھیج دیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -کورونا وائرس -