"لنڈے کے کپڑے اور ترکی کے ڈرامے دونوں ہی مقامی انڈسٹری کو تباہ کردیں گے"

"لنڈے کے کپڑے اور ترکی کے ڈرامے دونوں ہی مقامی انڈسٹری کو تباہ کردیں گے"

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے سرکاری ٹی وی چینل پی ٹی وی ہوم پر ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل نشر ہونے پر مقامی فنکاروں کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا جارہا ہے۔ اداکار یاسر حسین کہتے ہیں کہ اس عمل سے مقامی انڈسٹری تباہ ہو جائے گی۔

ترک ڈرامے کی سرکاری ٹی وی پر نشریات کے حوالے سے اداکار یاسر حسین  نے انسٹاگرام پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا " پی ٹی وی کو چاہیے کہ ایک تاریخی ڈرامہ بنائے اور اپنے آرٹسٹوں اور ٹیکنیشنز کو استعمال کرے۔ وہ فنکار جو ٹیکس دیتے ہیں اور قابلیت رکھتے ہیں، لنڈے کے کپڑے اور ترکی کے ڈرامے دونوں ہی لوکل انڈسٹر کو تباہ کردیں گے۔"

یاسر حسین کی اس پوسٹ پر پاکستانیوں کی جانب سے منفی رد عمل کا اظہار کیا گیا اور انہیں سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کے بعد یاسر حسین نے ایک  اور پوسٹ کی اور ترک ڈراموں کے پاکستان کی مقامی انڈسٹری پر نقصانات کے حوالے سے تفصیلی روشنی ڈالی ۔

یاسر حسین نے پاکستانیوں کو مخاطب کرکے کہا "جب آپ کے بھائی کو بینک سے ، بہن کو سکول سے اور ابو ان کی نوکری سے نکال کر ترک لوگوں کو نوکریاں دی جائیں گی تو شاید آپ کو اندازہ ہوگا کہ میں کیا کہہ رہا ہوں، پی ٹی وی نیشنل ٹی وی ہے، یاد رہے۔"

مزید :

تفریح -