3 بھائیوں نے بہن کے آشنا کو قتل کرکے لاش ایسی غلیظ جگہ پھینک دی کہ آپ کو بھی افسوس ہوگا

3 بھائیوں نے بہن کے آشنا کو قتل کرکے لاش ایسی غلیظ جگہ پھینک دی کہ آپ کو بھی ...
3 بھائیوں نے بہن کے آشنا کو قتل کرکے لاش ایسی غلیظ جگہ پھینک دی کہ آپ کو بھی افسوس ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر قائد میں 3 بھائیوں نے غیرت کے نام پر ایک نوجوان کو قتل کرکے اس کی لاش ملیر ندی میں بہادی۔

نجی ٹی وی کے مطابق شازیہ نامی لڑکی کے عمران نامی نوجوان کے ساتھ  دوستی تھی۔ 2 روز قبل شازیہ اپنے آشنا عمران کے گھر پر موجود تھی جہاں اس کے بھائیوں نے دونوں کو دیکھ لیا۔ لڑکی کا ایک بھائی وسیم پولیس اہلکار اور ضلع کورنگی میں تعینات ہے۔

تینوں بھائیوں نے نوجوان عمران کو اسی کے گھر پر بدترین تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کردیا اور اس کی لاش ایک گاڑی میں رکھ کر ملیر ندی میں بہادی۔ ملزمان نے اپنی بہن کو بھی گھر جا کر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔

پولیس نے مقتول عمران کے ایک رشتہ دار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے اس کی تلاش شروع کی تو اس کی لاش ملیر ندی سے ملی۔ پولیس نے ملزمان سے تفتیش کی تو انہوں نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔

ملزمان کی بہن نے پولیس کو ریکارڈ کرائے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مقتول عمران کو اس کی آنکھوں کے سامنے تشدد کا نشانہ بنایا گیا، اس نے اپنے بھائیوں کو 8 سال پہلے بھی شادی کا کہا تھا لیکن اس کی شادی نہیں کی جارہی تھی۔