ٹریفک پولیس لاہور نے حیران کن سہولت متعارف کرا دی،شہریوں کا بڑا مسئلہ ہی حل ہو جائے گا

ٹریفک پولیس لاہور نے حیران کن سہولت متعارف کرا دی،شہریوں کا بڑا مسئلہ ہی حل ...
ٹریفک پولیس لاہور نے حیران کن سہولت متعارف کرا دی،شہریوں کا بڑا مسئلہ ہی حل ہو جائے گا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹریفک پولیس نےجازکیش اورٹیلی نارایزی پیسہ کے ذریعے چالان جمع کرانے کی سہولت متعارف کروا دی،سی ٹی او لاہور کے مطابق ٹریفک چالان جمع کرانے کیلئے اب بینکوں کے باہر قطاریں کم ہوجائیں گی ۔

چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او)لاہورکیپٹن (ر)حماد عابد کے مطابق شہری اب ایزی پیسہ اور جازکیش کے ذریعے بھی چالان جمع کروا سکیں گے۔اس سےپہلے شہریوں کو آن لائن بینکنگ اور اے ٹی ایم سے جرمانہ جمع کروانے کی سہولت دی گئی تھی۔سٹی ٹریفک پولیس اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے اشتراک سے الیکٹرانک پیمنٹ سسٹم جاری کیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -