پاکستان کی فارما سیوٹیکل کمپنی نے کس ملک کے ساتھ مل کر کورونا کی دوائی بنانا شروع کردی؟ ڈاکٹر ظفر مرزا نے خوشخبری سنادی

پاکستان کی فارما سیوٹیکل کمپنی نے کس ملک کے ساتھ مل کر کورونا کی دوائی بنانا ...
پاکستان کی فارما سیوٹیکل کمپنی نے کس ملک کے ساتھ مل کر کورونا کی دوائی بنانا شروع کردی؟ ڈاکٹر ظفر مرزا نے خوشخبری سنادی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ایک فارما سیوٹیکل کمپنی ارجنٹائن کے ساتھ مل کر کورونا کی دوائی تیار کر رہی ہے۔

کورونا وائرس کی صورتحال پر میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا کہ مقامی فارماسیوٹیکل کمپنی ارجنٹائن کے ساتھ مل کر کورونا کے حوالے سے دوا تیار کر رہی ہے، یہ دوائی انجیکشن کے ذریعے دی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ کورونا وائرس کی یہ دوائی 100 فیصد کارگر تو نہیں ہے لیکن ٹرائل کے دوران اس کو تشویشناک حالت والے مریضوں پر استعمال کیا گیا تھا اور یہ ان مریضوں کیلئے 30 فیصد مفید ثابت ہوئی تھی۔

ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ تمام ملک اپنے حالات دیکھتے ہوئے فیصلے کر رہے ہیں، تمام صوبائی حکومتیں اپنے فیصلے خود کریں۔

انہوں نے تصدیق کی کہ پاکستان میں کورونا لاک ڈاؤن کے دوران لوگوں نے بھوک کی وجہ سے خودکشیاں کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز نہیں چھپائے جا رہے ایسا کرنے سے ہمیں ہی نقصان ہو گا۔گزشتہ دو ماہ سے کسی نے ایک دن بھی چھٹی نہیں کی، مخالفت برائے مخالفت کرنے سے افسوس ہوتا ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -کورونا وائرس -