فلور ملز نےبھی عوام پر بجلی گرا دی، آٹے کے 20 اور 10 کلو تھیلے کی قیمت میں اضافہ کر دیا

فلور ملز نےبھی عوام پر بجلی گرا دی، آٹے کے 20 اور 10 کلو تھیلے کی قیمت میں اضافہ ...
فلور ملز نےبھی عوام پر بجلی گرا دی، آٹے کے 20 اور 10 کلو تھیلے کی قیمت میں اضافہ کر دیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)کورونا وبا کی وجہ سےمشکلات اور دکھوں کی ماری عوام پر ایک اور مشکل ٹوٹ پڑی،فلور ملزمالکان نے آٹے کے 20 کلو اور 10 کلو تھیلے کی قیمت میں اضافہ کر دیا، آٹے کے 10 کلو تھیلے کی قیمت میں 20 روپے کا اضافہ کر دیا گیا اور 10 کلو کا تھیلا 400 سے بڑھ کر 420 روپے کا ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق فلور ملز نے آٹے کے 20 کلو اور 10 کلو تھیلے کی قیمت میں اضافہ کر دیا، آٹے کے 10 کلو تھیلے کی قیمت میں 20 روپے کا اضافہ کر دیا گیا اور 10 کلو کا تھیلا 400 سے بڑھ کر 420 روپے کا ہوگیا۔ فلور ملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اضافہ گندم کی قیمت میں اضافے کے باعث کیا گیا، محکمہ خوراک پرائیویٹ گندم خریداری کی اجازت دیتا تو آٹے کی قیمت نہ بڑھتی عبدالرؤف مختار کا کہنا ہے کہ سرکاری گندم کا کوٹہ فلور ملز کو فراہم نہیں کیا جا رہا، منڈیوں میں گندم کی قیمت 1500 روپے فی من ہے، فلورملز مہنگی گندم خرید کرعوام کو سستا آٹا فراہم کر رہی ہیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -