ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ لاہور کی کارروائی،خواتین کو حراساں کرنے والا ملزم گرفتار

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ لاہور کی کارروائی،خواتین کو حراساں کرنے والا ملزم ...
ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ لاہور کی کارروائی،خواتین کو حراساں کرنے والا ملزم گرفتار

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ لاہور نے فیصل آباد سے خواتین کو حراساں کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا، ملزم کو لاہور سائبر کرائم کے حوالات میں منتقل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق اپنے خیالات کا اظہار کرنے اور کمیونیکیشن کے لیے استعمال ہونے والا ذریعہ سوشل میڈیا اب خطرناک صورتحال سے دو چار ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق سوشل میڈیا پر صرف خواتین کو نہیں بلکہ مردوں کو بھی حراساں کیا جا رہا ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق سوشل میڈیا کی مدد سے خواتین کو جنسی حراساں کرنے کے واقعات بڑھے ہیں ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم کے خلاف ایف آئی اے لاہور میں درخواست موصول تھی جس میں شہری نے بتایا کہ اس کی ہمشیرہ کو ارسلان شفیق نامی شخص حراساں کر رہا ہے، جس پر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے تحقیقات شروع کیں اور ملزم کے خلاف شکنجہ تیار کیا گیاایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے افسران کا کہنا تھا کہ ملزم خواتین کی فیس بک آئی ڈی ہیک کر کے بلیک میل کرتا تھا۔ ملزم کو مدینہ ٹان فیصل آباد سے گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جس کے قبضے سے ڈیجیٹل میڈیا بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -