کئی سالوں میں بی آرٹی پشاورمکمل نہ کرسکنے والی کنسٹرکشن کمپنی کو لاہور میں انڈر پاس کا ٹھیکہ مل گیا

کئی سالوں میں بی آرٹی پشاورمکمل نہ کرسکنے والی کنسٹرکشن کمپنی کو لاہور میں ...
کئی سالوں میں بی آرٹی پشاورمکمل نہ کرسکنے والی کنسٹرکشن کمپنی کو لاہور میں انڈر پاس کا ٹھیکہ مل گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) بی آرٹی پشاورپرکام کرنے والی کنسٹرکشن کمپنی کولاہور میں بھی ٹھیکہ ملنے کا انکشاف، ایل ڈی اے نے فردوس مارکیٹ انڈرپاس کا ٹھیکہ مقبول ایسوسی ایٹس کو دے دیا،مقبول ایسوسی ایٹس نے منصوبے پرسب سے کم بڈ دی۔

مقامی ٹی وی چینل"سٹی فورٹی ٹو" کے مطابق سالوں میں بی آرٹی پشاورمکمل نہ کرسکنے والی کنسٹرکشن کمپنی کی لاہور میں بھی انٹری ہو گئی ہے, لاہورکی معروف  فردوس مارکیٹ انڈرپاس کے منصوبہ کاٹھیکہ بی آرٹی پشاور منصوبے پرکام کرنے والی کمپنی کو دے دیا گیا۔ ایل ڈی اے نے کم بڈ کا جواز پیش کرتے ہوئے ٹھیکہ مقبول ایسی ایٹس کو دے دیا۔ذرائع کے مطابق فردوس مارکیٹ انڈر پاس منصوبے کی بنیادی لاگت ایک ارب 9 کروڑ رکھی گئی،این ایل سی نے ایک ارب 2 کروڑ 49 لاکھ 76 ہزار 140 اور حبیب کنسٹرکشن سروسز نے 99 کروڑ 69 لاکھ 70 ہزار 984 کی بڈ دی، مقبول ایسوسی ایٹس نے سب سے کم 97 کروڑ ایک لاکھ 31 ہزار 267 کی بڈ دی۔ مقبول ایسوسی ایٹس اس سے پہلے لاہور میٹروبس منصوبے میں بھی کام کرچکی ہے جبکہ یہ کمپنی پشاور میں بی آر ٹی پراجیکٹ پربھی کام کرنے والی دو کمپنیوں میں سے ایک ہے تاہم بی آر ٹی منصوبے کی تکمیل میں غیرمعمولی تاخیرکی وجہ سے منصوبہ تنقید کی زد میں ہے۔ذرائع کے مطابق فردوس مارکیٹ انڈر پاس منصوبے کے لئے مقبول ایسوسی ایٹس کو ایل ڈی اے نے آخری وقت میں پری کوالیفائی کیا۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ مقبول ایسوسی ایٹس کو سیاسی دباو پر پری کوالیفائی کیا گیا۔